ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہائیکورٹ نے بھٹہ مزدوروں کو قید سے بازیاب کرا لیا

ہائیکورٹ نے بھٹہ مزدوروں کو قید سے بازیاب کرا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف :لاہورہائیکورٹ نے چودہ مزدوروں کو بھٹہ مالک کی قید سے بازیاب کرا لیا، رہا ہونے والوں میں بچے، خواتین اور مرد بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس سردار احمد نعیم نے اللہ دتہ کی درخواست پرسماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ کہ پھول نگر کے بھٹہ مالک جہانگیر احمد نے اس کے موکل کے رشتہ داروں کو غیر قانونی طور پر اپنے پاس رکھا ہوا ہے،زبردستی ان سے جبری مشقت لی جارہی ہے، بھٹہ مزدوروں کو حکومتی ریٹ کے مطابق اجرت بھی نہیں دی جاتی۔

وکیل نے استدعا کی کہ عدالت بھٹہ مزدوروں کو رہا کرنے کا حکم دے، عدالتی حکم پر پولیس نے بھٹہ مزدوروں کو بازیاب کرا کر عدالت میں پیش کردیا۔ بھٹہ مالکان کے وکیل کا کہنا تھا کہ مزدوروں نے ایڈوانس رقم لے رکھی ہے،جبری مشقت لینے کا الزام درست نہیں، عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد بھٹہ مزدوروں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer