ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف کی شرم الشیخ میں عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں

وزیراعظم شہباز شریف کی شرم الشیخ میں عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  شرم الشیخ میں وزیراعظم  شہباز شریف نے  امن سربراہی اجلاس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔ ان ملاقاتوں میں مشرق وسطیٰ کے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سےملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کی شرم الشیخ امن کانفرنس کے دوران ایک اہم ملاقات سعودی عرب کے وزیر خارجہ  شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے ہوئی۔ اس ملاقات میں فلسطین میں امن کے معاہدہ کے مشرق وسطیٰ کے سارے خطہ پر مثبت اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کے امن و استحکام کے لئے  پاکستان کی طرف سے قریبی تعاون جاری رکھنے کا عزم دہرایا۔

پرائم منسٹر شہبازکی آڑمینیا اور آذربائیجان کے سربراہوں سے ملاقات
اہم سہ فریقی بات چیت میں وزیر اعظم نواز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف اور آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پشینیان سے ملاقات کی جہاں تینوں رہنماؤں نے غزہ میں حالیہ جنگ بندی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس ملاقات نے دونوں قفقاز ممالک کے درمیان ہم آہنگی کا ایک نادر لمحہ قرار دیا اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو کم کرنے کے وسیع تر بین الاقوامی عزم پر زور دیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف سے آرمینیا کے صدر اور آذربائیجان کے صدر کی غیر رسمی ملاقات میں آرمینیا اور آزربائیجان کے باہمی تعلقات کی بہتریپر بھی خیرسگالی جملوں کا تبادلہ ہوا۔ ان دونوں ممالک کے درمیان ابھی کچھ عرصہ پہلے صلح ہوئی ہے۔ 

 وزیراعظم شہباز شریف نے حال ہی میں طے پانے والے تاریخی امن معاہدے پر دونوں ملکوں کے صدور کو مبارکباد دی۔غیر رسمی ملاقات میں غزہ امن معاہدے سمیت علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمینیا اور آذربائجان کے درمیان بھی حال ہی میں تاریخی تنازعہ پر امن معاہدہ طے پایا تھا۔

اردن، بحرین کے بادشاہوں سے پرائم منسٹر شہباز کی ملاقاتیں 
وزیراعظم نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم، بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے  الگ الگ ملاقاتین کیں۔ ان ملاقاتوں میں پاکستان کے بحرین اور اردن کے ساتھ برادرانہ تعلقات اور مشرق وسطیٰ کے امن اور استحکام کے لئے فلسطین میں امن کے معاہدہ پر بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی دیگر عالمی لیڈروں سےملاقاتیں

 شرم الشیخ میں وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس، انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو  سے بھی ملاقاتیں کیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی جن دوسرے ممتاز عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں  ان میں جرمنی کے چانسلر فریڈرک مرز، سپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز، اٹلی کے وزیر اعظم جارجیا میلونی شامل ہیں۔ ان ملاقاتوں میں پاکستان کے ساتھ ان ممالک کے دو طرفہ تعلقات اور مشرق وسطیٰ میں امن، سلامتی اور استحکام کے لئے فلسطین میں امن کے حالیہ معاہدہ کی اہمیت پر سیر حاصل بات چیت کی گئی۔

ان ملاقاتوں کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے خطے میں امن کی بحالی کے لیے مربوط بین الاقوامی کوششوں کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے مستقل موقف کو اجاگر کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے لیے اسلام آباد کی غیر متزلزل سفارتی اور اخلاقی حمایت کا اعادہ کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ "ہمارے مقام کی جڑیں انصاف اور انسانیت پر ہیں"۔ پاکستان فلسطینی کاز کے ساتھ کھڑا رہے گا اور تشدد کے خاتمے اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق کو یقینی بنانے کے لیے تمام پرامن اقدامات کی حمایت جاری رکھے گا۔

ملاقاتوں میں وسیع تر علاقائی استحکام، کثیر الجہتی تعاون کو مضبوط بنانے اور دیرینہ تنازعات کے حل کے لیے بات چیت کو فروغ دینے پر بھی بات چیت ہوئی۔