سٹی42: کراچی اور دوسرے شہروں میں پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج شدید مندی چھائی رہی۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتہ بھی کاروبار ڈاؤن رہا۔آخری 4 دن میں 100 انڈیکس ساڑھے 4 ہزار پوائنٹس گرا اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 600 ارب روپے کم ہوئی۔
بھی سٹاک ایکسچینج میں شدید مندا رہا۔
100 انڈیکس میں آغاز میں ہی 2972 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 5028 پوائنٹس کی ہول ناک کمی ہوئی، گرتے گرتے انڈیکس 158069 پوائنٹ تک آگیا۔
کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 2.85 فیصد کمی نوٹ کی گئی۔ اس پونے تین فیصد کمی کا مطلب شئیرز کی مجموعی قیمت میں درجنوں ارب روپے کی کمی ہے۔
انڈیکس 4654 پوائنٹس کم ہوکر 158443 پر بند ہوا۔ کسی ایک دن میں شئیرز کی قیمت گرنے کا یہ ایک ہول ناک واقعہ تھا جو سٹاک ایکسچینج میں پہلے بھی ہوا لیکن حالیہ کئی مہینوں میں کم کم ہی ہوا ہے۔
بازار میں آج 1.36 ارب شیئرز کےسودے 62 ارب روپے میں طے ہوئے۔