ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب؛ ماحولیاتی تحفظ فورس میں توسیع کا فیصلہ

 پنجاب؛ ماحولیاتی تحفظ فورس میں توسیع کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پنجاب میں ماحولیاتی تحفظ فورس میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے، 10اضلاع میں 441 نئی آسامیاں منظور کر لی گئیں۔ 

فورس کے لیے 26 کروڑ 12 لاکھ روپے کا بجٹ منظور کرلیا گیا۔ پی اینڈ ڈی بورڈ نے باقاعدہ پی سی ون کی منظوری بھی دیدی۔ یہ فورس فضائی آلودگی اور ماحولیاتی خطرات سے نمٹے گی، ای پی ایف میں مزید اہلکار اور جدید ٹیکنالوجی شامل کی جائے گی۔ اس کے علاوہ لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت 10 اضلاع میں فورس سرگرم ہے۔ 

محکمہ ماحولیات کے مطابق فورس کو ڈرونز ،موبائل ایئر کوالٹی سٹیشنز سے لیس کیا جا رہا ہے۔ صنعتی فضلے، فصلوں کی باقیات جلانے ،سموگ پر کارروائی کی جائے گی۔ برننگ فیلڈز،برک کلنز ،ویسٹ واٹر یونٹس کی نگرانی سخت کر دی گئی۔ 

محکمہ ماحولیات کے مطابق فورس توسیع سے قانون نافذ کرنے کی صلاحیت بڑھے گی۔