ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم میں میٹرک دوسرے سالانہ 2025 کا انگلش پیپر ملتوی  

جہلم میں میٹرک دوسرے سالانہ 2025 کا انگلش پیپر ملتوی  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی ) ضلع جہلم میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر میٹرک دوسرے سالانہ 2025 کا انگلش پیپر ملتوی کر دیاگیا۔
چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنان خان کاکہناہے کہ ضلع جہلم میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر میٹرک سیکنڈ اینول 2025 کا انگلش پیپر ملتوی کردیاگیاہے ،ڈپٹی کمشنر جہلم کی درخواست پر صبح اور شام دونوں شفٹوں کے پیپر مؤخر کئے گئے ہیں۔
چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنان خان کامزیدکہناہے کہ انگلش پیپر کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ، راولپنڈی ڈویژن کے دیگر اضلاع میں امتحانات حسبِ شیڈول ہوں گے ،اٹک، چکوال، راولپنڈی، تلہ گنگ اور مری میں پیپر مقررہ وقت پر منعقد ہوں گے۔

چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنان خان نے ہدایت کی ہے کہ ان اضلاع کے امیدواران اپنے الاٹ شدہ امتحانی مراکز پر بروقت پہنچیں ۔