افغانستان ؛ پل خمری شہر کی مسجد میں دھماکا، 30 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

bAGHLAN MOSQUE BOMB BLAST, cITY42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  افغانستان کے شمالی صوبہ بغلان کے شہر  پلِ خمری  کی ایک مسجد میں بم کےدھماکے میں کم از کم  30نمازی جاں بحق جبکہ درجنوں نمازی زخمی ہو گئے ہیں۔

  مقامی میڈیا نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد  میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ،پل خمری کے شہر میں واقع زمان مسجد میں دھماکا اس وقت ہوا جب لوگ نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے جمع تھے۔