ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق  

westindies
کیپشن: Westindies women cricket team
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:ویسٹ انڈیز نے ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی ، مہمان ٹیم نومبر میں پاکستان آئے گی۔

 تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز نے ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی ہے ۔پی سی بی اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے شیڈول کے حوالے سے حتمی بات چیت جاری ہے،دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز 8, 11 اور 13نومبر کو کرانے کی تجویزہے۔

ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نومبر کے شروع میں کراچی پہنچ کر تین روز کا قرنطینہ مکمل کرے گی، تین ون ڈے میچز کی سیریز کراچی میں ہو گی ۔سیریز کی تیاریوں کے لیے پاکستان ویمن ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 22 اکتوبر سے کراچی میں شروع ہونے کا امکان ہے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ مینز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لئے بھی پر امیدہے۔ ویسٹ انڈیز اور پاکستان ویمنز ٹیمیں سیریز کے بعد ورلڈ کپ کوالیفائر کے لئے زمبابوے جائیں گی۔