ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹروے زیادتی کیس، نیا پنڈورا باکس کھل گیا

موٹروے زیادتی کیس، نیا پنڈورا باکس کھل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مظہر عباس) موٹروے پر خاتون سے زیادتی کا معاملہ، مرکزی ملزم عابد ملہی کو پولیس نے گرفتار کیا یا پھر اس نے خود گرفتاری دی، ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے متضاد اطلاعات، نیا پنڈورا باکس کھل گیا۔

اب موٹروے زیادتی کیس میں ملوث مرکزی ملزم کی گرفتاری میں نیا موڑآ گیا ہے، پولیس کا دعویٰ ہے کہ عابد ملہی کو گرفتار کیا گیا، جبکہ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ عابد نے خود گرفتاری دی ۔ ملزم گرفتاری سے بچنے کیلئے فیصل آباد سے لاہور مانگا منڈی اپنے والد کے گھر آکر چھپ گیا ، جہاں خاندان کے افراد نے فیصلہ کیا کہ عابد کو گرفتاری دے دینی چاہئے جس پر ملزم کے والد نے ایک شخص خالد بٹ سے رابطہ کیا جس نے عابد کو پولیس کے حوالے کیا۔

  پولیس کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ 9 ستمبر کو وہ اور شفقت واردات کی نیت سے کورول گاؤں سے نکلے، موٹر وے پر گاڑی کے جلتے بجھتے انڈی کیٹر دیکھ کر اس کے پاس پہنچے اور گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون کو زبردستی باہر نکالا، لوٹ مار کے بعد اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ملزم عابد نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ واردات کے بعد وہ ننکانہ اور پھر وہاں سے بہاولپور چلا گیا، جہاں وہ ایک ماہ تک ماسک پہن کر پبلک ٹرانسپورٹ میں پھرتا رہا، پیسے ختم ہونے پر بیوی سے رابطہ کیا جو گرفتاری کا سبب بنا۔

واضح رہےکہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی اور اس کے ساتھ شفقت کو14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے،عدالت نے ملزم کی شناخت پریڈ قانون کے مطابق اور جلد کرنےاور عابد ملہی کو 27 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

Sughra Afzal

Content Writer