ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہد آفریدی بھی حریم شاہ کے ’’وار‘‘سے نہ بچ پائے

شاہد آفریدی بھی حریم شاہ کے ’’وار‘‘سے نہ بچ پائے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے کہا کہ امید نہیں تھی کہ شاہد آفریدی ٹک ٹاک بند کیے جانے کو صحیح قرار دیں گے۔قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپ ’ ٹک ٹاک‘ پر پابندی کو صحیح قرار دیے جانے کے بیان پر ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے مایوسی کا اظہار کر دیا۔

 
ٹک ٹاک سے مشہور ہونے والی حریم شاہ نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شاہد آفریدی کی بہت بڑی فین ہوں، مجھے امید نہیں تھی کہ وہ ٹک ٹاک بند کیے جانے کو صحیح قرار دیں گے۔اگر شاہد آفریدی کہتے کہ ٹک ٹاک سے بے حیائی ختم کی جائے تو ٹھیک تھا، لیکن شاہد آفریدی کو ٹک ٹاک بند کیے جانے کو درست فیصلہ نہیں کہنا چاہیے تھا، حریم شاہ نے کہا کہ کسی بھی چیز پر پابندی لگانا مسئلے کا حل نہیں ہوتا۔

واضح رہے پاکستان میں ویڈیو شیئرنگ ایپ ’ ٹک ٹاک‘ پر پابندی لگنے کے بعد شاہد آفریدی نے اسے درست قرار دیا تھا تاہم حریم شاہ سمیت چند دیگر اداکاروں نے اس کی مخالفت میں بیان دیے تھے اور حکومت سے اپیل کی تھی کہ اس ایپ پر مکمل پابندی عائد نہ کی جائے بلکہ اس سے متنازع مواد ہٹانے کے بعد پابندی ہٹادی جائے۔

 خیال رہے حکومت پاکستان کی جانب سے   پی ٹی اے کی بندش کے بعد   ٹک ٹاک انتظامیہ نے پی ٹی اے سے رابطہ کرلیا ہے،ترجمان پی ٹی اے کے مطابق ٹک ٹاک انتظامیہ نے چیئرمین پی ٹی اے کے ساتھ آن لائن میٹنگ کی اور غیر اخلاقی مواد کے خلاف کوششوں سے آگاہ کیا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل  مقبول ترین سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کو پاکستان میں بند کردیا گیا  تھا۔ پی ٹی اے حکام کہناتھا کہ ٹک ٹاک انتظامیہ کو متعدد بار خط لکھ کر قابل اعتراض اور نامناسب مواد ہٹانے کا کہا لیکن اس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ترجمان کے مطابق ٹک ٹاک غیر قانونی آن لائن مواد کے حوالے سے جامع طریقہ کار وضع کرنے کے لئے کافی وقت بھی دیا گیا تھا۔

 
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer