’’قومی دولت لوٹنے والوں کو حساب دینا ہوگا‘‘

’’قومی دولت لوٹنے والوں کو حساب دینا ہوگا‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ احساس پروگرام، کم لاگت ہاؤسنگ سکیم، پناہ گاہیں اور صحت انصاف کارڈ جیسے بڑے پروگرام عام آدمی کیلئے ہیں۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عام آدمی کی فلاح کیلئے بے مثال اقدامات کئے گئے ہیں۔ احساس پروگرام، کم لاگت ہاؤسنگ سکیم، پناہ گاہیں اور صحت انصاف کارڈ جیسے بڑے پروگرام عام آدمی کیلئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں میں اصلاحات کے ذریعے عوام کو خدمات کی فراہمی کے عمل کو بہتر کیا گیا ہے۔ ماضی کی لوٹ مار اور کرپشن کے باعث ملک کی معیشت تباہ ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے نتیجے میں معیشت کا دیوالیہ نکل گیا تھا، خراب معاشی صورتحال کو ایک سال کی انتھک محنت کے باعث درست سمت پر گامزن کر دیا ہے، بلا خوف قومی دولت پر ہاتھ صاف کرنے والوں کو اب بلا امتیاز احتساب کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرپٹ ٹولے سے لوٹی ہوئی دولت واپس لینا ہر پاکستانی کی آواز ہے۔ احتساب کا عمل رکے گا نہیں، قومی وسائل لوٹنے والوں کو حساب دینا ہوگا۔ حکومت کے معیشت کی مضبوطی کے لئے کئے گئے سخت فیصلے بار آور ثابت ہو رہے ہیں۔