ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق وی سی پنجاب یونیورسٹی کو ہتھکڑی کس نے اور کیوں لگائی؟ راز کھل گیا

سابق وی سی پنجاب یونیورسٹی کو ہتھکڑی کس نے اور کیوں لگائی؟ راز کھل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعود بٹ) پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر مجاہد کامران کی ہتھکڑی میں احتساب عدالت پیشی کی اندرونی کہانی منظرِعام پر آگئی۔ عدالت میں اساتذہ کو نیب نے نہیں پولیس والوں نے ہتھکڑی لگوائی۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر مجاہد کامران اور دیگر اساتذہ کو احتساب عدالت کے روبرو پیش کرنے کی ذمہ داری پنجاب پولیس کے جوڈیشل گارڈز کی تھی. نیب کا کوئی افسر اس انداز میں ملزمان کو احتساب عدالت پیش کرنے کا مجاز نہیں۔

ذرائع نے کہاکہ احتساب عدالت میں ملزمان کی پیشی پنجاب پولیس نے کی۔ نیب پراسیکیوٹرز ملزمان کے خلاف شواہد پیش کرنیکے مجاز ہوتے ہیں۔چیئرمین نیب کیجانب سے فوری طور پر انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کے احکامات جاری ہوچکے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق عوامی ہجوم اور سکیورٹی حالات کے پیش نظر ملزمان کو ہتھکڑی لگا کر پیش کیا گیا۔

ذرائع سے حاصل ہونیوالی پیشی کی تمام ویڈیوز میں نیب کا کوئی اہلکار موقع پر موجود نہیں۔ اس حوالے سے مزید انکشافات جلد متوقع ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer