ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جسٹس امین الدین کے آئینی عدالت کے چیف جسٹس کے عہدہ پر تقرر  کی منظوری

Justice Aminuddin, Justice MAndokhel, City42, Chief Justice of Pakistan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس امین الدین کے آئینی عدالت کے چیف جسٹس کے عہدہ پر تقرر  کی منظوری دے دی.
   صدر مملکت آصف علی زرداری  کی جانب سے جسٹس امین الدین خان کو   چیف  جسٹس آئینی عدالت تقرر  کی منظوری  دیئے جانے کے بعد ستائیس ویں ترمیم کے سب سے اہم کمپوننٹ پر عملدرآمد کا رسمی آغاز ہو گیا ہے۔ وفاقی آئینی عدالت کے سربراہ کے تقرر کے بعد وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے متعلق  باقی امور  وفاقی آئینی عدالت کے معزز سربراہ  خود انجام دیں گے۔

جسٹس امین الدین خان وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف  جسٹس ہیں۔

صدر مملکت نے جسٹس امین الدین خان کے تقرر  کی منظوری وزیر اعظم کی ایڈوائس پر دی۔

 جسٹس امین الدین خان اب تک سپریم کورٹ کے   آئینی بینچ کے سربراہ تھ۔ آئینی بنچ 26 ویں ترمیم کے نتیجہ مین بنا تھا، اب اس آئینی بنچ کی جگہ مکمل آزاد وفاقی آئینی عدالت لے رہی ہے اور اس آزاد وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس مسٹر جسٹس امین الدین خان ہیں۔ چیف جسٹس امین الدین خان اس ماہ کے آخر میں ریٹائر ہو رہے تھے۔

27 ویں آئینی ترمیم کا بل دونوں ایوانوں سے منظور  ہونے اور صدر مملکت کے دستخط کے بعد یہ بل اب آئین کا حصہ بن گیا ہے۔

آرٹیکل 176 میں ترمیم کے تحت موجودہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو ٹرم پوری ہونے تک چیف جسٹس آف پاکستان کہا جائےگا۔ آرٹیکل 255 شق دو میں ترمیم کی گئی ہے جو کہ موجودٹرم کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان کی تعیناتی سے متعلق ہے۔

اس کے بعد اصول یہ بنایا گیا ہے کہ  چیف جسٹس  آف سپریم کورٹ اور چیف جسٹس آف فیڈرل کانسٹی ٹیوشنل کورٹ میں سے سینئر ترین چیف جسٹس پاکستان ہوگا۔