ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلا دیش کے عبوری سربراہ محمد یونس کاانتخابات کے دن ریفرنڈم کرانے کا اعلان

وزیر اعظم کی مدت کی حد جبکہ صدارتی اختیارات میں توسیع؛ نیا ریفرنڈم تیار

بنگلا دیش کے عبوری سربراہ محمد یونس کاانتخابات کے دن ریفرنڈم کرانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بنگلادیش کے عبوری سربراہ محمد یونس نے انتخابات کے دن ریفرنڈم کرانے کا اعلان کیا ہے۔ 

محمد یونس نے  قوم سےخطاب  کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی انتخابات کے دن ہی مجوزہ جمہوری اصلاحات پر ریفرنڈم ہوگا۔اس سے اصلاحات کے ہدف میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں آئے گی۔ انتخابات مزید بہتر اور کم خرچ ہوں گے۔

جمہوری اصلاحات میں وزرائے اعظم کے لیے دو مدت کی حد اور صدارتی اختیارات میں توسیع کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

جولائی چارٹر کے نام سے مشہور یہ اصلاحاتی منصوبہ جولائی 2024 کی عوامی بغاوت کے بعد تیار کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ بنگلادیش میں انتخابات فروری 2026 میں شیڈولڈ ہیں۔