سٹی 42 : محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ چند مقامات پر ہلکی دھند پڑنے کی توقع ہے۔
جمعہ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد(صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد) رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی توقع ۔ مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ صبح /رات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی دھند کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد ( صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد) رہنے کا امکان ہے، جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
علاوہ ازیں گلگت بلتستان میں موسم سرد اورخشک( صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد) رہنے کا امکان ہے۔