ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی سی سی نے گرین شرٹس کو جرمانہ کردیا

International Cricket Counsel , ICC, Pakistan vs Sri Lanka, Rawalpindi match , Slow Over rate
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سری لنکا کے خلاف پہلے  ون ڈے میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم کو جرمانہ کردیا۔

 11 نومبر کو راولپنڈی میں کھیلے گئے ون ڈے  میچ میں  پاکستان کرکٹ ٹیم کی اوور ڈیلیور کرنے کی رفتار قدرے سست پائی گئی جس کو لے کر آئی سی سی نے پاکستانی ٹیم کو جرمانہ کر دیا۔

سلو اوور ریٹ پر پاکستان کو میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ ہوا ہے۔

گرین شرٹس نےمقررہ وقت میں 4 اوورز کم کرائے۔ پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی نے آئی سی سی کی سزا قبول کر لی ہے۔

اس ون ڈے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو  6 رنز سے شکست دی تھی۔