اشرف خان: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گیا۔
مارکیٹ میں سونا 83 ڈالر مہنگا ہو کر 4207 ڈالر فی اونس پر جا پہنچا ہے،جس کے بعد ایک تولہ سونا 8300 روپے مہنگا ہو گیا۔پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 43 ہزار 62 روپے جبکہ 10 گرام سونا 7116 روپے اضافے سے 3 لاکھ 79 ہزار 854 روپے کا ہو گیا ہے۔
اسی طرح ایک تولہ چاندی کی قیمت بھی 228 روپے بڑھ کر 5662 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب خالص 24 قیراط سونا 12 ہزار روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 36 ہزار 500 روپے فی تولہ ہو گیا ہے۔اسی طرح 22 قیراط فی تولہ سونا 4 لاکھ 9 ہزار 292 روپے جبکہ 21 قیراط سونا 3 لاکھ 90 ہزار 688 روپے فی تولہ میں فروخت ہو رہا ہے۔
چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 10 گرام چاندی 6 ہزار 750 روپے کی ہو گئی۔
ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور مقامی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کے باعث سونا مہنگا ہو رہا ہے۔