ڈالر کی قیمت میں ہفتہ کے پہلے روز ہی ہوشربا اضافہ

Currency exchange rate, Rupee vs Dollar, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پیر کے روز ڈالر  کی قیمت میں روپیہ کے مقابلہ میں مزید  ایک روپیہ اضافہ ہو گیا۔

کرنسی کی اوپن مارکیٹ میں پیر کے روز  روپیہ کے مقابلے میں ڈالر 289 روپے پر پہنچ گیا ۔ جمعہ کی شام ڈالر کی قیمت 288 روپے پر مارکیٹ بند ہوئی تھی۔ پیر کے روز کاروبار کے آغاز سے ہی ڈٓلر کی قیمت بڑھنا شروع ہوئی جو شام کو کاروبار بند ہونے تک ایک روپیہ بڑھ چکی تھی۔ اس سے پہلے گزشتہ ہفتہ کے دوران ڈالر کی قیمت روزانہ اوسطاً پچاس پیسے بڑھ رہی تھی۔ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ڈالر کی قیمت تقریباً دس روپے بڑھ چکی ہے۔ 
پیر کے روز اوپن مارکیٹ میں یورو 307 روپے پر برقرار  رہا۔برطانوی پاونڈ 50 پیسے کمی سے 356 روپے کا ہوگیا  جبکہ امارتی درہم 60 پیسے کمی سے 79.90 روپے کا ہوگیا۔ 
اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 76.70روپے پر ہی برقرار رہا۔

پیر کے روز  کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں بھی روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا۔  ڈالر مزید 17 پیسے مہنگا ہو کر 287 روپے 20 پیسے کا ہو گیا ہے۔

  

 سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ہفتہ کے روز کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر 287 روپے 03 پیسے پر بند ہوا تھا اور آج  ہفتے کے پہلے دن کا آغاز ہوتےہی اس کی قیمت میں مزید 13 پیسے اضافہ ہو گیا ۔ بعد ازاں ڈالر کی قیمت مزید بڑھی اور شام کو یہ 47 پیسے اضافہ کے ساتھ 287 روپے 50 پیسے پر بند ہوا۔