ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا سے مزید 11 افراد جان کی بازی ہارگئے

covid 19 cases in hospital
کیپشن: covid 19 cases in hospital
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : ملک بھر میں کورونا کے مزید 11 مریض انتقال کرگئے۔گزشتہ روز 33 ہزار 862 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے

 تفصیلات کے مطابق این سی او سی کا کہنا ہے کہ  گزشتہ روز 33 ہزار 862 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں 231 کیسز مثبت آئے۔ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.68 فیصد رہی۔ ملک بھر کے ہسپتالوں میں 1 ہزار 119 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔  این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 231 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 12 لاکھ 79 ہزار 373 ہوگئی۔

ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 27 ہزار 228 ہوگئی۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 33 ہزار 862 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 2 کروڑ 13 لاکھ 52 ہزار 792 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 0.68 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 11 سو 19 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔ ملک میں اب تک 7 کروڑ 73 لاکھ 43 ہزار 569 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 4 کروڑ 72 لاکھ 31 ہزار 914 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔