(جنید ریاض)پنجاب بھر کےسکولوں میں تعینات آئی ٹی ٹیچرز کی موجیں ختم ہوگئیں،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےآئی ٹی لیب نہ ہونے پرسکولوں سے کمپیوٹر ٹیچر کو فوری ہٹانےکے حکم جاری کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم نے جن سکولوں میں آئی ٹی لیب موجود نہیں وہاں سے آئی ٹی ٹیچر کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ایجوکیشن اتھارٹیز سے فارغ بیٹھے آئی ٹی ٹیچرز کی تفصیلات مانگ لی ہیں،واضح رہےحالیہ سکول شماری سےانکشاف ہوا ہے کہ صوبہ بھر کے بیشتر سکولوں میں آئی ٹی لیب دستیاب ہی نہیں.
مذکورہ سکولوں میں آئی ٹی لیب دستیاب نہ ہونے کے باجود وہاں آئی ٹی ٹیچرز تعینات ہیں،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےآئی ٹی ٹیچرز کی تفصیلات فراہم کرنے کے لئے اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا ہے،مراسلے میں کہا گیا ہےکہ تمام اتھارٹیز سکولوں میں فارغ بیٹھےاساتذہ کی تفصیلات 24 گھنٹوں میں فراہم کریں،ذرائع کے مطابق سکولوں میں بیٹھےفارغ بیٹھے آئی ٹی ٹیچرز کو ضرورت کے مطابق ایڈجسٹ کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ کے باہمی تبادلوں پر پابندی لگا دی، نئی پالیسی کے تحت اب ایک سکول میں سال سے زائد تعینات رہنے والے اساتذہ ہی باہمی تبادلوں کے اہل ہونگے، ایک سال سے کم عرصہ سے تعینات اساتذہ باہمی تبادلوں کیلئے نااہل قرار دے دیئے گئے۔
دوسری جانب ڈسٹرکٹ لاہور میں موبائل سکولز کیلئے 2 بسیں خریدنےکا منصوبہ التواء کاشکار ،اسٹرینگ کمیٹی نے موبائل سکولز کیلئے بسیں خریدنے کے منصوبہ پر اعتراض لگادیا ۔ذرائع کے مطابق ایجوکیشن اتھارٹی کو موبائل سکول بس خریدنے سے قبل اسٹرینگ کیمٹی سے اجازت لینا لازمی ہوگا۔اس سے قبل لاہور میں 100 انصاف سکول بنانے کا منصوبہ بھی کھٹائی کا شکار ہے۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے موبائل سکول بنانے کیلئے کروڑوں روپے مختص کررکھے ہیں۔ ایجوکیشن اتھارٹہ کا کہنا ہے کہ موبائل سکول منصوبہ پر کام جاری ہے۔انکا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث بسیں خریدنے میں تاخیر ہوئی ہے۔