علی ساہی: پی ایس پی کیڈر لینے والے 10 رینکرز افسران کو پنجاب سے دیگر صوبوں میں بھجوا دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق 5 ایس پیز کو خیبرپختونخوا جبکہ 5 افسران کو بلوچستان کیلئے ریلیو کر دیا گیا ہے24 اپریل کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پنجاب سے دیگر صوبوں میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے تھے جبکہ آئی جی پنجاب نے چند روز قبل افسران کی ریلیونگ کی سمری حکومت کو بھجوائی تھی۔ بعد ازاں چیف سیکرٹری نے تبادلوں پر عملدرآمد کیلئے باقاعدہ ریلیونگ آرڈرز جاری کر دیے۔
کے پی کے جانے والے افسران میں محمد ارشد زاہد، خالد محمود افضل، عرفان عامر، عمران خان اور تیمور خان شامل ہیں جبکہ بلوچستان بھیجے جانے والے افسران میں عمران رزاق، طاہر مصطفی، امتیاز احمد خان، محمد نعیم شاہد اور جاوید احمد خان شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق رینکرز ایس پیز ایک سال تک دیگر صوبوں میں خدمات سرانجام دیں گے۔