ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

متحدہ عرب امارات نے عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کا اعلان کردیا

متحدہ عرب امارات نے عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: متحدہ عرب امارات (یو اے ای)میں عیدالاضحیٰ اور یومِ عرفہ کے موقع پر سرکاری سطح پر طویل تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے  جس کے تحت سرکاری ادارے، اسکولز اور نجی تعلیمی ادارے کئی روز تک بند رہیں گے۔

 وفاقی اتھارٹی برائے گورنمنٹ ہیومن ریسورسز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سرکاری شعبے کے ملازمین کیلئے تعطیلات کا آغاز پیر 25 مئی سے ہوگا جبکہ جمعہ 29 مئی تک تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ سرکاری سرگرمیاں دوبارہ پیر یکم جون سے شروع ہوں گی۔

  دوسری جانب دبئی میں ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے خصوصی عوامی تقریب منعقد کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے،اسلامی امور و فلاحی سرگرمیوں کے محکمے کے مطابق یہ تقریب 17 مئی بروز اتوار جبل نزویٰ ٹریل میں شام 5 بجے سے غروبِ آفتاب تک جاری رہے گی، جہاں شہریوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔

 ماہرین فلکیات کے مطابق امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ذوالحجہ کا آغاز 18 مئی بروز پیر سے ہوگا۔ امارات فلکیاتی سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان کا کہنا ہے کہ نیا چاند 17 مئی کی شب 12 بج کر ایک منٹ پر پیدا ہوگا، تاہم حتمی اعلان رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی۔

 متوقع تاریخوں کے مطابق یومِ عرفہ 26 مئی بروز منگل جبکہ عیدالاضحیٰ 27 مئی بروز بدھ کو منائی جاسکتی ہے۔