ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں بارش، واسا نے مختلف علاقوں کے اعداد و شمار جاری کر دیے

لاہور میں بارش، واسا نے مختلف علاقوں کے اعداد و شمار جاری کر دیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دور نایاب: واسا لاہور کی جانب سے شہر میں ہونے والی بارش کے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے گئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ 40 ملی میٹر بارش گلشنِ راوی میں ریکارڈ کی گئی جبکہ سمن آباد میں 36 ملی میٹر اور سگیاں میں 29.6 ملی میٹر بارش ہوئی واسا کے مطابق جیل روڈ پر 22.5، ایئرپورٹ پر 14.1، گلبرگ ہیڈ آفس میں 24 اور لکشمی چوک میں 25.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح اپر مال میں 22، تاجپورہ میں 23.2، پانی والا تالاب میں 24 جبکہ چوک ناخدا میں 11.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی اعداد و شمار کے مطابق مغلپورہ میں 3، نشتر ٹاؤن میں 1.4، جوہر ٹاؤن میں 7.6، شادی پورہ میں 7.4 اور اقبال ٹاؤن میں 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔