ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فہد مصطفی ، مہوش حیات سلورسکرین پرایک ساتھ نظرآئیں گے،فلم کاٹریلرریلیز

فہد مصطفی ، مہوش حیات سلورسکرین پرایک ساتھ نظرآئیں گے،فلم کاٹریلرریلیز
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:فہد مصطفی اور مہوش حیات سلورسکرین پرایک ساتھ نظرآئیں گے،فلم کاٹریلرریلیزکردیاگیاہے۔
 فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات اپنی نئی ہارر فلم ’’زومبائیڈ‘‘ کے ذریعے آٹھ سال بعد ایک ساتھ بڑی سکرین پر واپسی کے لیے تیار ہیں۔عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی اس فلم کا آفیشل ٹریلر فلم والا پروڈکشنز کی جانب سے جاری کیا گیا، فلم کی ہدایت کاری نبیل قریشی نے کی ہے جبکہ اسے فضا علی میرزا اور نبیل قریشی نے پروڈیوس کیا ہے۔

 ٹریلر میں فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات کو ایک زومبی سے متاثرہ دنیا میں خطرناک حالات کا سامنا کرتے، ایکشن مناظر انجام دیتے اور رومانوی کیمسٹری دکھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، فلم کو ہارر، ایکشن اور رومانس پر مبنی منفردپراجیکٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

 فلم کے ٹریلر کو سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے کافی پذیرائی مل رہی ہے۔
پاکستانی شوبزانڈسٹری کے دونوں سپرسٹارزکی ایکشن اورہارر فلم’ ’زومبیڈ‘‘ عیدالاضحی پر ریلیز ہونے جارہی ہے،انہوں نے اپنی فلم کی تشہیری مہم کاباقاعدہ آغازکردیاہے۔