ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کی فوری نشاندہی کی جائے گی،عظمیٰ بخاری

سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کی فوری نشاندہی کی جائے گی،عظمیٰ بخاری
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد:وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی زیر صدارت انفارمیشن سٹیئرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں طاہر رضا ہمدانی (سیکرٹری انفارمیشن)، ماہم آصف (ایڈیشنل سیکرٹری ہوم) اور شہزاد ہوتیانہ (ڈپٹی سیکرٹری فنانس) سمیت دیگر نمائندگان شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران تعلیمی نصاب میں اہم اصلاحات پر اتفاق کیا گیا، جس کے تحت صبح کی دعا میں حب الوطنی کے پیغامات شامل کرنے اور نصاب میں “معرکہ حق” اور قومی یکجہتی سے متعلق مضامین شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید یہ کہ نجی اسکولوں میں بھی ایسے پروگراموں کے نفاذ کی ہدایت دی گئی ہے جبکہ فلم فنڈ کے تحت “معرکۂ حق” اور قومی یکجہتی پر مبنی فلمیں بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

شرکاء نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے تعلیمی اداروں کے دورے جاری رکھنے کی بھی استدعا کی، جبکہ الحمرا آرٹس کونسل کے تحت شہید لیاقت پر ڈرامہ تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں محرم الحرام کے دوران سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے ہدایت کی کہ محکمہ اطلاعات پنجاب اور محکمہ داخلہ پنجاب مل کر خصوصی مانیٹرنگ سیل قائم کریں گے، جو نفرت انگیز مواد کی فوری نشاندہی اور کارروائی کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی یا نفرت انگیزی برداشت نہیں کی جائے گی، اور ایسے عناصر کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اجلاس میں قومی یکجہتی کے فروغ کیلئے عوامی آگاہی مہم شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔