طاہر جمیل: پنجاب بھر میں پٹواریوں کی قلم چھوڑ ہڑتال تیسرے روز بھی جاری رہی جبکہ لاہور سمیت مختلف اضلاع میں ریونیو امور شدید متاثر ہونے لگے۔
تفصیلات کے مطابق ہڑتال کے باعث فرد، انتقال اور دیگر ریونیو معاملات متاثر ہو رہے ہیں جبکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ پٹواریوں کی سکیل اپگریڈیشن کی 11 سال پرانی سمری پر تاحال عملدرآمد نہیں کیا گیا، جس کے باعث احتجاج کا دائرہ وسیع ہو رہا ہے۔
پٹواریوں کا کہنا ہے کہ 2015 کی سکیل اپگریڈیشن سمری پر عملدرآمد، محکمہ انہار کے پٹواریوں کی طرز پر 11 واں سکیل اور دفتری الاؤنس میں اضافہ ان کے بنیادی مطالبات ہیں جن کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی جبکہ پلز پراجیکٹ کے تحت فی پٹواری 80 ہزار روپے کی ادائیگی بھی تاحال نہیں کی گئی۔