ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کا موسم گرم اور خشک، آج بھی بارش کا امکان

لاہور کا موسم گرم اور خشک، آج بھی بارش کا امکان
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ:صوبائی دارالحکومت لاہور میں موسم گرم اور خشک ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ شہر میں وقفے وقفے سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 اور کم سے کم 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 49 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات پاکستان کا کہنا ہے کہ شہر میں آج بھی بادل برس سکتے ہیں جبکہ آئندہ چند روز کے دوران بھی بارش کے امکانات موجود ہیں۔