ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ائیرپورٹ پر چھ فلائٹس منسوخ،  45 حج فلائٹس روانہ ہو گئیں

اسلام آباد ائیرپورٹ پر چھ فلائٹس منسوخ،  45 حج فلائٹس روانہ ہو گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان کے ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن  10 مئی کی پاکستان بھارت  جنگ کے دوران تعطل کے بعد بحال ہوئے دو دن گزر گئے لیکن ائیر لائنز اور ائیرپورٹس اب تک فلائٹس کے بیک لاگ کو مینیج کرنے کی کوشش مین مصروف ہیں۔ صرف اسلام آباد ائیرپورٹ پر  آج چھ مزید  فلائٹس منسوخ کرنا پڑیں اور 8 فلائٹس تاخیر سے روانہ ہوئیں۔

ایوی ایشن ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ سے کل 45 حج پروازیں شیڈول کی گئیں۔ 
 39 پروازیں روانہ ہوئیں،6 منسوخ ہوئیں، 8 تاخیر کا شکار ہوئیں۔
 کل 9,829 حجاج کو سہولیات فراہم کی گئیں۔

کس ائیر لائن نے کتنے عازمینِ حج کو ٹرانسپورٹ کیا

 پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن پی آئی اے کی  16 پروازیں، 4,774 عازمینِ حج   کو لے کر روانہ ہوئیں۔
 سعودیہ ایئرلائن (SV) کی  9 فلائتس سے  2,744 عازمین حج روانہ ہوئے۔
 ایئرسیال ائیر لائن کی  6 پروازیں 889 عازمینِ حج کو لے کر گئیں۔
 ایئربلیو  کی 6 فلائٹس سے،858 عازمینِ حج سعودی عرب روانہ ہوئے۔
 سیرین ایئر  کی دو فلائٹس اسلام آباد ائیرپورٹ سے 564 عازمینِ حج کو لے کر گئیں۔