ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ترکیہ کے صدر رکا برادر پاکستانی قوم کے ساتھ حمایت کا واضح اعلان

ترکیہ کے صدر رکا برادر پاکستانی قوم کے ساتھ حمایت کا واضح اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان  نے  برادر پاکستانی قوم کے ساتھ اپنی حمایت کا واضح اعلان کردیا 

صدر اردوان نے  کابینہ اجلاس سے خطاب  کرتے ہوئے کہا پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر ہمیں خوشی ہے، ہم نے کشمیر میں وحشیانہ دہشت گرد حملے اور پاکستان پر میزائل حملوں پر واضح موقف کا اظہار کیا، دونوں ممالک کے درمیان انتہائی خطرناک سطح تک پہنچ جانے والے تناؤ کو کم کرنے کے لیے انتھک کوششیں کیں، اپنے بھائی وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا، ان سے اہم گفتگو ہوئی،پاکستانی بھائیوں کو ان کے صبر و تحمل اور دانشمندانہ موقف پر ایک بار پھر مبارک پیش کرتا ہوں، اشتعال انگیزی میں نہ پھنسیں، خواہاں ہیں کہ جنگ بندی سے قائم ہونے والا پرسکون ماحول تمام مسائل، بالخصوص پانی کے مسئلے، کے حل کو آسان بنائے،صدر اردوان نے کہا  ترکیہ ان شاء اللہ برادر پاکستانی قوم کے ساتھ ان کے اچھے اور برے دنوں میں کھڑا رہے گا،