سٹی 42: وزیراعلی نے پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن میں نیا چیئرمین تعینات کر دیا
ڈاکٹر اقرار احمد خان پی ایچ ای سی کے نئے چیئرمین تعینات کردیے گئے ، چیئرمین پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا عہدہ گزشتہ 6 ماہ سے خالی تھا،وزیراعلی نے انٹرویو کے زریعے 3 ناموں میں سے ڈاکٹر اقرار احمد خان کو چنا
ڈاکٹر اقرار احمد خاں کو 4 سال کیلئے چیئرمین تعینات کیا گیا ہے ،وزیراعلی کی مظوری کے بعد محکمہ ہائر ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلرز رہ چکے ہیں ،ڈاکٹر اقرار تین دفعہ زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر مقرر ہوئے ،ڈاکٹر اقرار احمد خان ممتاز زرعی سائنسدان ہیں
ڈاکٹر اقرار احمد خان کو حکومت پاکستان ستارہ امتیاز اور ہلال امتیاز اعزازات سے نواز چکی ہے