عمران یونس:ایم فل،ایم ایس ڈسپلنز میں داخلو ں کیلئے ٹیسٹ رجسٹریشن کا آغاز، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے رواں سال ایم فل ،ایم ایس میں داخلوں کا اعلان کر دیا۔
36 شعبہ جات میں داخلے جن میں سے 29 مین اور 7 کالا شاہ کاکو کیمپس میں ہوں گے، داخلے کیلئے جی سی یو گیٹ ٹیسٹ میں کامیابی لازمی قرار دی گئی ہے۔
درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 23 مئی 2025 مقرر کی گئی ہے، داخلے کیلئے ٹیسٹ 31 مئی اور یکم جون کو منعقد کیا جائے گا۔
ٹیسٹ میں کامیابی کیلئےکم از کم 50 فیصد نمبر حاصل کرنا ضروری ہے، بی ایس آنرز کے فائنل سمسٹر کے طلبہ بھی درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔