جنیدریاض:لاہور بورڈ نے میٹرک ٹیک کرانے والے تعلیمی اداروں کو طلباء کی رجسٹریشن کرانے کی ہدایات، میٹرک ٹیک 4 گروپس ہیلتھ سائنسز،فیشن ڈیزائنگ،ایگلرکلچر اورکمپیوٹرسائنس میں کرایا جارہا ہے۔
تفصیلات کےمطابق مذکورہ طلباء 2026 میں نہم اور 2027 میں میٹرک کا امتحان دیں گے، لاہور بھر کے تیس سرکاری سکولوں میں میٹرک ٹیک کرایا جارہا ہے۔
لاہور بورڈ کی جانب سے رجسٹریشن کروانے کی آخری تاریخ 29 مئی مقرر کی ہے، تیس مئی کے بعد 6 سو روپے جرمانہ کے ساتھ 13 جون تک رجسٹریشن کی جائے گی، میٹرک ٹیک کے تحت پہلی دفعہ لاہور بورڈ 4 نئے گروپس کا امتحان لے گا۔