ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ڈویلپمنٹ پلان :وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے اچانک دورے

لاہور ڈویلپمنٹ پلان :وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے اچانک دورے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور کے مختلف علاقوں کے اچانک دورے کئےاور لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے تحت مختلف زونزکا معائنہ کیا۔

 تفصیلات کے مطابق وزیراعلی نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے تحت جاری پراجیکٹس کا دورہ کیا،مریم نواز شریف نے پراجیکٹس کے تعمیراتی معیار کا بھی جائزہ لیا،وزیراعلی نے زیر تعمیر روڈز،سٹریٹس اور نکاسی آب کے پراجیکٹس کا معائنہ کیا،اُنہوں نے زیر تکمیل پراجیکٹس میں معیار کو یقینی بنانے کا حکم دیا۔

وزیراعلی پنجاب کی لاہور ڈویلپمنٹ پلان کی بروقت تکمیل کی ہدایت کردی،اُنہوں نے مقامی شہریوں سے بات چیت کیااورشہریوں سے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں دریافت کیا۔

شہریوں نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے آغاز پروزیراعلی کا شکریہ ادا کیا۔