ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈوانس گولڈ کی درآمد پر پابندی سے سونے کے زیورات کی برآمد معطل

ایڈوانس گولڈ کی درآمد پر پابندی سے سونے کے زیورات کی برآمد معطل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وفاقی وزارت تجارت کی جانب سے ایڈوانس گولڈ کی درآمد پر پابندی سے سونے کے زیورات کی ایکسپورٹ معطل ہوگئی۔

پاکستان جیمز، جیولری ٹریڈرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عمران خان ٹیسوری نے وزیر اعظم کو ہنگامی خط لکھ دیا۔ 

انہوں نے کہا کہ پہلے سے طے شدہ آرڈرز اور تیار جیولری کی ایکسپورٹ بھی روک دی گئی، سونے کے زیورات کی ایکسپورٹ کے آرڈرز کی تکمیل نہ ہونے سے پاکستانی ایکسپورٹرز کے انٹرنیشنل مارکیٹ میں بلیک لسٹ ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 6 مئی 2025 کو اچانک SRO 760(I)/2013 کی معطلی سے سونے کے زیورات کی ایکسپورٹ رک گئی، قانونی اور باقاعدہ زیورات کے برآمدی کاروبار کو شدید نقصان کا سامنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایس ار او کی معطلی کو  واپس لیا جائے، ایکسپورٹ آرڈرز کے لیے سونا  قانونی چینلز سے سونا درآمد کیا جاتا ہے  ہیں اور صرف برآمدات کے لیے استعمال ہوتا ہے، اچانک معطلی سے  برآمدی معاہدے، تیار شدہ مال، اور قانونی عمل متاثر ہو رہے ہیں۔

SRO 760(I)/2013 کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔

رکی ہوئی شپمنٹس اور درآمدی سونے کی کلیئرنس دی جائے۔

 اصلاحات کے زریعے بدعنوانی کو روکا جائے لیکن قانونی برآمد کنندگان کو نقصان نہ پہنچایا جائے 

Ansa Awais

Content Writer