ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سول ڈیفنس کو جدید خطوط پر استوار کرنےاور نئی بھرتی کا حکم، فنڈز جاری

سول ڈیفنس کو جدید خطوط پر استوار کرنےاور نئی بھرتی کا حکم، فنڈز جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر : سول ڈیفنس کو جدید خطوط پر استوار کرنےاور نئی بھرتی کا حکم،محکمہ داخلہ نے 50 کروڑروپے کے فنڈز جاری کر دیئے ۔ سیکرٹری داخلہ نورالامین مینگل نے سول ڈیفنس کو 10 لاکھ رضاکاروں کی رجسٹریشن کا ہدف بھی دیدیا۔

سول ڈیفنس کیلئے گرانٹ محکمہ داخلہ کے انٹرنل سکیورٹی فنڈز سے دی گئی ہے۔ 50 کروڑ کی گرانٹ سے سول ڈیفنس کیلئے جدید آلات خریدے جائیں گے۔ مائن ڈٹیکٹر، سنیک کیمرے، الیکٹرک سائرن بھی خرید کئے جائیں گے۔ آگ بجھانے کے آلات، بم دھماکے سے بچاؤ کے بلینکٹ، آئی ٹی کا سامان لیا جائے گا۔ سول ڈیفنس صوبہ بھر میں نوجوانوں کو رضاکار کی تربیت فراہم کرے گا۔گزشتہ 5 دنوں میں سول ڈیفنس، ریسکیو نے 1 لاکھ 18 ہزار 289 افراد کو تربیتی مشقیں کروائی ہیں۔ مشقوں میں حملے یا حادثے کی صورت میں ہنگامی انخلاء، آگ بجھانے، فرسٹ ایڈ بارے سکھایا گیا۔ تربیتی مشقوں میں طلباء و دیگر شہریوں کو ہنگامی حالات سے نمٹنے بارے رہنمائی فراہم کی گئی۔

Ansa Awais

Content Writer