ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منشیات ملزم کےمقدمات کاسابقہ ریکارڈ پیش نہ کرنے کا معاملہ ،سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر لاہور ہائیکورٹ پیش

منشیات ملزم کےمقدمات کاسابقہ ریکارڈ پیش نہ کرنے کا معاملہ ،سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر لاہور ہائیکورٹ پیش
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : منشیات ملزم کے مقدمات کا سابقہ ریکارڈ پیش نہ کرنے کا کیس ،سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر لاہور ہائیکورٹ پیش ،عدالت نے ملزم کے سابق مقدمات کے ریکارڈ پیش نہ کرنے پر سی پی او فیصل آباد پر اظہار ناراضگی کیا ،عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد منشیات کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی۔
 جسٹس سید شہبازعلی رضوی نے ملزم محمد رمضان کی درخواست ضمانت پرسماعت کی، پنجاب حکومت کی جانب سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر اُم البنین پیش ہوئیں، جسٹس سید شہبازعلی رضوی نے سی پی او فیصل آباد سے کہا آپ کو معلوم ہے کیوں بلوایا ، آئی جی نے یقین دہانی کروائی تھی کہ ملزمان کے تمام مقدمات کا ریکارڈ پیش ہوگا، جو نہیں ہورہا، سی پی او فیصل آباد نے جواب دیا آئندہ کوتاہی نہیں ہوگی، جسٹس سید شہبازعلی رضوی نےریمارکس دیئے سابقہ ریکارڈ پیش نہ ہونے سے عدالت کا وقت بہت ضائع ہوتا ہے، جو ذمہ دار ہے اس کو دیکھیں، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ملزم کیخلاف سات مقدمات ہیں، اب ملزم کا ٹرائل کورٹ میں چالان پیش ہوچکا ہے، جسٹس سید شہبازعلی رضوی نے سی پی او فیصل آباد سےکہا پندرہ روز بعد چالان ہونا چاہئے تھا، آپ نے چار ماہ بعدچالان کیا، سی پی او نے جواب دیا،آئندہ ایسا نہیں ہوگا، عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کی بعدازگرفتاری درخواست ضمانت خارج کردی۔
 

Ansa Awais

Content Writer