ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک ، بھارت کشیدگی ، سعودی عرب سے بڑا پیغام آگیا

پاک ، بھارت کشیدگی ، سعودی عرب سے بڑا پیغام آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پاک بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم کیا گیا اور دونوں ممالک کے درمیان دیرپا امن کے فروغ کے حوالے سے کوششوں کو فروغ دینے والی کوششوں کو سراہا۔

تفصیلات کےمطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب کا خیر مقدم کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ سعودی عرب اور امریکہ مستقبل میں ملکر کام کریں گے۔

اجلاس میں کابینہ کے اراکین نے غزہ میں اسرائیلی اقدامات کی شدید مذمت کی اور انہیں عالمی قوانین کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب فلسطینی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔

 سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت اجلاس میں کابینہ کے اراکین نے پاک بھارت جنگ بندی کا خیرمقدم کیا اور دونوں ممالک کے درمیان دیرپا امن کے لیے عالمی کوششوں کو سراہا،  کہا کہ دونوں پاک ،بھارت کشیدگی سے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں اس لیے دونوں ممالک امن کو استحکام دیتے ہوئے لوگوں کی سلامتی اور خطے کے ممالک کی ترقی کو فروغ دیں۔