ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعظم کا 10 ارب کے ہتک عزت کے دعوی کا کیس، بانی پی ٹی آئی کی درخواست خارج

وزیر اعظم کا 10 ارب کے ہتک عزت کے دعوی کا کیس، بانی پی ٹی آئی کی درخواست خارج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی بانی پی ٹی آئی کیخلاف دس ارب روپے کے ہتک عزت کے دعوی کا کیس، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست نا قابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔

لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی دعوی کی کاروائی رکوانے کے لئے دائر درخواست خارج، بانی پی ٹی آئی نے میاں شہباز شریف کے ٹرائل کورٹ میں دعوی کی کاروائی کو لاہور ہائیکورٹ چیلنج کیا

بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دعویٰ کی کاروائی رکوانے کے ہائیکورٹ سے استدعا کی گئی تھی، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست نا قابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔ 

جسٹس چوہدری محمد اقبال نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست کے خارج کردی۔

جسٹس چوہدری محمد اقبال نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست کے قابل سماعت ہونے کے متعلق فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

جسٹس چوہدری محمد اقبال بانی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جلد جاری کریں گے۔