ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہر علاقے میں بلاامتیازڈویلپمنٹ ،شہر کی کوئی گلی کچی نہ رہے:مریم نواز کی ہدایت

ہر علاقے میں بلاامتیازڈویلپمنٹ ،شہر کی کوئی گلی کچی نہ رہے:مریم نواز کی ہدایت
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راو دلشاد: وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت لوکل گورنمنٹ سے متعلق اجلاس منعقد ہوا ،جس میں ڈرینج وسیوریج سسٹم،گلیوں کی مرمت وبحالی پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں سٹریٹ لائٹس،پارک اینڈ ہارٹیکلچر پر پیشرفت کا جائزہ لیاگیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہر علاقے میں بلاامتیازڈویلپمنٹ کرائی جائےگی ،شہر کی کوئی گلی کچی نہ رہے ،نکاس کاپائیدار نظام بھی واضح کیا جائےگا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ واسا ،ایم سی ایل ودیگر متعلقہ ادارے مربوط ومنظم انداز میں کام کریں گے،تمام ادارےعوام کےمسائل حل کرنے میں کوتاہی نہیں کریں گے ۔
سینیٹر پرویز رشید،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب ،صوبائی وزیر ذیشان رفیق،معاون خصوصی ذیشان ملک ودیگر مہمانوں نے اجلاس میں شرکت کی۔