موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علا قوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا،پوٹھوہار، اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے،  گلگت بلتستان ، کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے، اس کے علاوہ میدانی علاقوں میں گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

اتوارکے روز موسم کی صورتحال کے حوالے سے  محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں موسم خشک اور گرم رہے گا، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں دن میں موسم خشک اور گرم رہے گا، جبکہ چترال، دیر، کرم اور کوہستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں  بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ بلوچستان کے بیشتر  اضلاع میں   موسم خشک اور گرم  رہے گا، سندھ کے بیشتر  اضلاع میں   موسم خشک اور گرم رہے گا، بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں   چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer