سوہاوہ میں انوکھی بارات، ہیلی کاپٹر سے ڈالروں کی برسات

Sohawa, HeliCopter, Groom, City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: جی ٹی روڈ پر واقع چھوٹے سے قصبہ سوہاوہ میں برطانیہ میں مقیم  نوجوان نے اپنی شادی میں ہزاروں پاونڈ، ڈالر اوریورو لٹا کر اور بارات ہیلی کاپٹر پرلا کرشادی کو یادگار  بنا دیا۔ دولہا  نےپروگرام کےمطابق ہیلی کاپٹر میں سوار ہو کر  پہلےپورے شہر کا چکر لگایا پھر شادی ہال کے اوپر ہیلی کاپٹر  ہوا میں معلق کر کے دولہا کےعزیزوں نے ہیلی سے ڈالر، پاونڈز اور یورو  نچھاور کئےجنہیں لوٹنےکےلئےبن بلائے لوگوں میں دلہن کےمہمان بھی شامل ہو گئے۔

دولہا کے ہیلی کو قریبی میدان میں بنائےگئے خصوصی ہیلی پیڈ پر اتارا گیا، دولہا نے روایتی نوٹوں کا ہار بھی پہنا جس میں پاکستانی کرنسی کی بجائے یورو، پاونڈ اور ڈالر پروئے گئےتھے۔ اس ہار کی مالیت کئی لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔

دولہا کے عزیزوں کےمطابق اس شادی کو یادگار بنانے کےلئے دولہا کی فیملی نے کروڑوں روپے چند گھنٹےمیں اڑا دیئے۔ شادی پر کروڑوں روپے خرچ کیے گئے۔ برطانیہ سے آئے دلہے کو لاکھوں روپے کا ہار پہنایا گیااور بارات ہیلی کاپٹر پر روانہ ہوئی۔