تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

 تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بلوچستان میں محکمہ تعلیم کی جانب سے گرم علاقوں میں تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا  گیاہے۔

 محکمہ تعلیم کے نوٹیفکیشن کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات یکم جون 2023ء سے 13 اگست 2023ء تک ہوں گی۔دوسری جانب 3 دن کی بندش کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر میں آج سے سرکاری سکول کھل گئے، سرکاری سکولوں میں حاضری معمول سے انتہائی کم رہی جبکہ کالج اور یونیورسٹیاں پیر کے روز سے باقاعدہ کھلیں گی،سیکرٹری سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ ہنگامہ آرائی کے باعث پنجاب بھر کے سکول 2 دن کیلئے بند کئے گئے تھے،پرائیویٹ اے پلس اور اے کیٹگری کے سکولز آج بھی بند رہے، ہفتہ کو بیشتر پرائیوٹ سکولز بند رہتے ہیں۔

  پنجاب کے 9 بورڈز کے زیر اہتمام نویں جماعت کے ملتوی امتحانات کا نیا شیڈول جاری نہ ہو سکا۔

Ansa Awais

Content Writer