پی سی بی نے رمیز راجہ کے اخراجات کی تفصیلات جاری کردی

 پی سی بی نے رمیز راجہ کے اخراجات کی تفصیلات جاری کردی
کیپشن: Rameez Raja
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) رمیز  راجہ کے گزشتہ 6 ماہ کے اخراجات سامنے آگئے۔

میڈیا پر خبریں چلنے کے بعد پی سی بی حرکت میں آگیا ہے اور چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کے 6 ماہ کے اخراجات کی تفصیل ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہے۔رمیز  راجہ نے 6 ماہ میں 39 لاکھ 17 ہزار روپے کی رقم خرچ کی، رمیز راجہ نے وہیکل الاؤنس کی مد میں 5 لاکھ 77 ہزار روپے سے زائد رقم خرچ کی، موبائل، سکیورٹی، میڈیکل کی مد میں 4 لاکھ 15 ہزار روپے لیے گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کے غیر ملکی دوروں پر 2 لاکھ 39 ہزار روپے سے زائد خرچ ہوئے، اندرون ملک سفر  پر 26 لاکھ 78 ہزار   985 روپے کے اخراجات ہوئے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ اخراجات کی تفصیلات جاری کرنا یا نہ کرنا چیئرمین کا استحقاق ہے ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer