صدر انتقال کر گئے، 40 روزہ سوگ کا اعلان

صدر انتقال کر گئے، 40 روزہ سوگ کا اعلان
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ زید النہیان 73 سال کی عمر میں  انتقال کر گئے، حکومت نے 40 روز سوگ کا اعلان کردیا۔ 

ذرائع  کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر ایجنسی ڈبلیو اے ایم نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال کی تصدیق کی ،  وزارت برائے صدارتی امور کے مطابق ملک بھر میں  40 روز تک سرکاری سطح پر سوگ منایا جائے گا اور پرچم سرنگوں رکھا جائے گا ۔ 

https://www.city42.tv/uploads/digital_news/2022-05-13/news-1652438373-1256.gif

وزارت برائے صدارتی امور کے مطابق  سوگ کے ایام کے دوران وزارتوں، محکموں، وفاقی ، مقامی اداروں اور نجی شعبے میں بھی تین دن تک کام معطل رہے گا۔

خیال رہے کہ شیخ زید النہیان  1948 کو پیدا ہوئے تھے  ، وہ  3 نومبر 2004 سے صدارت کے منصب پر فائز تھے ۔