پوتا، پوتی دو ورنہ آج تک آنیوالا سارا خرچہ دو، والدین کا بیٹے پر انوکھا کیس 

sanjiv & sadhna parasad indian parent
کیپشن: sanjiv & sadhna parasad
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک :  بھارتی والدین نے عدالت میں اپنے بیٹے پر کیس  دائر کردیا درخواست میں مطالبہ کیا ہے کہ  بیٹا اور بہو ایک سال میں بچہ پیدا کریں یا انہیں چھ لاکھ 50 ہزار ڈالر ادا کریں۔

 رپورٹ کے مطابق سنجیو اور سادھنا پرساد نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی جمع پونجی اپنے پائلٹ بیٹے کو بڑا کرنے، تعلیم دلوانے اور شاندار شادی کرنے پر خرچ کر دی۔ بھارتی شہر ہردوار کی عدالت میں گزشتہ ہفتے فائل کی گئی  عرضی میں کہا گیاہے  کہ ہمارے بیٹے کی شادی کو چھ سال ہو گئے ہیں، لیکن انہوں نے ابھی تک بچہ پیدا کرنے کے حوالے سے کچھ نہیں سوچا۔ کم از کم اگر ہمارے پاس وقت گزارنے کے لیے کوئی پوتا یا پوتی ہو تو ہمارا درد قابل برداشت ہو جائے گا۔
بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سنجیو اور سادھنا پرساد نے زرتلافی کی جس رقم کا مطالبہ کیا ہے، اس میں فائیو سٹار ہوٹل میں ہونے والی شادی کے اخراجات، 80 ہزار ڈالر کی لگثری گاڑی اور بیٹے اور بہو کے بیرون ملک ہنی مون پر آنے والے اخراجات شامل ہیں۔والدین نے اپنے بیٹے سے اس کے امریکہ میں پائلٹ بننے پر آنے والے 65 ہزار ڈالر کے اخراجات کی واپسی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔