ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیپلز پارٹی کا ایم کیو ایم کو 4 وزارتیں دینے کا فیصلہ

پیپلز پارٹی کا ایم کیو ایم کو 4 وزارتیں دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  پاکستان پیپلزپارٹی نے متحدہ قومی مووومنٹ ( ایم کیو ایم ) کو سندھ حکومت میں چار وزارتیں دینے کا فیصلہ کرلیا۔ 

ذرائع کے مطابق  پیپلز پارٹی نے متحدہ قومی موومنٹ  کو سندھ حکومت میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دے دی اور اس حوالے سے معاملات بھی حتمی مر حلے میں داخل ہوگئے، ایم کیو ایم کو سندھ میں چار وزارتیں دی جائیں گے جن کے لیے ایم  کیو ایم نے خواجہ اظہار الحسن، محمد حسین، جاوید حنیف اور کنور نوید جمیل کے ناموں کو حتمی شکل دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کو دی جانے والی وزارتوں  میں بلدیات، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، باہمی امور اور امور نوجوان جس میں کھیل اور ثقافت کے شعبے بھی شامل ہیں جبکہ امکان ہے کہ سابق میئر وسیم اختر کو مشیر بنایا جائے گا،اس کے علاوہ کراچی اور حیدر آباد کے ایڈ منسٹریٹر بھی ایم کیو ایم کے ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم جلد طے شدہ معاہدے پر بلاول بھٹو اور آصف زرداری سے ملاقات کرے گی جبکہ معاہدے پر عملدرآمد اور قانون سازی کے حوالے سے دونوں جماعتوں کے اراکین کا روزانہ کی بنیاد پر ملاقات کرنے اور مشاورت کا فیصلہ بھی کیا گیا۔