ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کا 2 شناختی کارڈ اور پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے بڑا اعلان

حکومت کا 2 شناختی کارڈ اور پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے بڑا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت داخلہ نے  دو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے بڑا اعلان کردیا ۔ 

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے کابینہ کی منظوری کے بعد دو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ایمنسٹی کا اعلان کر دیا  جس کے مطابق ایک کارڈ اور پاسپورٹ کسی قانونی کارروائی کے بغیر ختم کرانے کی سہولت متعارف کروائی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر میں 38 ہزار سے زائد افراد کے پاس دو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ موجود ہیں، ان افراد نے نادرا حکام کی ملی بھگت سے جعلسازی کی، ان افراد کو ایک کارڈ اور پاسپورٹ بنوانے کی اجازت دی جا رہی ہے، دو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ رکھنے پر تین سال سزا ہو سکتی ہے۔

اس حوالے سے وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ یہ سہولت مجرموں کو حاصل نہیں ہو گی، ایمنسٹی سے فائدہ نہ اٹھانے والوں کو سخت سزا، جیل جانا پڑے گا۔