(سٹی42)لالی وڈ انڈسٹری کی نامور اداکارہ میرا پاکستان آنے کو بے تاب تھیں اور اس حوالے سے انہوں نے حکومت پاکستان سے مددکی اپیل بھی کی۔اداکارہ نے کہا نیویارک قبرستان بنتا جا رہا ہے،اور وہ نیویارک میں مرنا نہیں چاہتیں۔
تفصیلات کے مطابق لالی وڈ انڈسٹری کی نامور اداکارہ میرا گزشتہ روزغیرملکی ائیرلائن کے ذریعے واشنگٹن سے لاہور پہنچ گئیں۔خیریت سے پاکستان پہنچنے پر انہوں نے اپنے آپ قرنطینہ میں رکھا ہے۔ اداکارہ میرا نے متعدد ویڈیوز میں حکومت پاکستان سے اپیل کی تھی کہ وہ امریکا میں پھنسی ہوئی ہیں لہٰذا ان کی وطن واپسی میں مدد کی جائے جس کے بعد پاکستانی سفارتخانہ ان سے مسلسل رابطے میں تھا۔لالی وڈ انڈسٹری کی نامور اداکارہ میرا دو ماہ سے امریکہ میں ہیں اور وہاں ہونے والے لا ک ڈاؤن اور فلائٹس بند ہونے کے باعث لاہور نہیں آپا رہی تھیں۔
گزشتہ دنوں امریکہ سے سٹی فورٹی ٹو سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کا کہناتھا کہ وہ پاکستا ن آکر مرنا چاہتی ہیں حکومت سے اپیل ہے کہ وہ اپنے ملک کی سٹار کو وطن واپس لائے ۔اداکارہ میرا نے نیویارک سے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے والے طبی عملے کی بہادری کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف بغیر سہولیات کے قابل تعریف کام کررہے ہیں۔ اپنی جان کو خطرے میں ڈال کرقوم کی خدمت کرنے اور فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز کو سلام۔
میرا نے مزید کہا اگر ڈاکٹرز بہادری نہ دکھاتے تو ہم وبا سے محفوظ نہ ہوتے۔ اس وبا سے لڑتے ہوئے ہمارے بہت سے ہیلتھ ورکرز اور ڈاکٹرز ہم سے بچھڑ گئے میں انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہوں۔
واضح رہے میرا کو امریکہ میں اپنے سابق شوہر کیپٹن نوید کے ساتھ بھی دیکھا گیااور ان کی کچھ ویڈیوز بھی وائرل ہوئیں تھیں جس میں وہ باربی کیو کرتے اور پارک میں گاڑی میں بیٹھ کر سیر سپاٹے کرتی نظر آئی تھیں۔