ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹرنیشل کھلاڑیوں کا کورونا امداد کیلئے سامان عطیہ کرنے کا اعلان

انٹرنیشل کھلاڑیوں کا کورونا امداد کیلئے سامان عطیہ کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:دنیا ٹینس کے عظیم کھلاڑی مشکل وقت میں پاکستانی عوام کی مدد کےلیے سامنے آگئے ۔ انٹرنیشنل اسٹارز رافیل نڈال، روجرفیڈرر ،نواک جوکووچ اور ثانیہ مرزا نے اپنا ٹینس سامان عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق  ٹینس اور کرکٹ کے مایہ ناز کھلاڑی بھی اعصام الحق کی کورونا وائرس کے خلاف جنگ کا حصہ بن گئے، نٹرنیشنل کھلاڑیوں کا اعصام الحق کی امدادی سرگرمیوں کے لئے اپنا سامان نیلام کرنے فیصلہ۔روجرفیڈرر نے شرٹ اور جوتے، جوکووچ اوررافیل نڈال نے شرٹس، بھارتی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے اپنا ریکٹ عطیہ کیا ہے.

 ٹینس اسٹار اعصام الحق کہتے ہیں ایک لاکھ خاندانوں تک راشن اور دیگر ضروریات کی چیزیں پہنچانا ہدف ہے تمام اسٹارز کی چیزوں کی نیلامی سے اکھٹی ہونے والی رقم مستحق افراد کو راشن کی مد میں دی جائے گی۔اپیل ہے سب لوگ اس کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اعصام الحق کی امدادی کاروائیوں کے لیے شعیب اختر اور وسیم اکرم  نے دستخط شدہ گیند، سکواش لیجنڈ جہانگیرخان نے ریکٹ، شعیب ملک نے شرٹ، شہبازاحمد سینئر نے ہاکی جبکہ سابق کپتان سرفرازاحمد نے اپنی شرٹ عطیہ کی ہے۔

 جبکہ برطانوی نژاد پاکستانی باکسرعامر خان نے باکسنگ گلووز نیلامی کے لیے پیش کیے ہیں۔ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں دنیا بھر کی معروف شخصیات شریک ہیں جن میں کوئی فنڈز کے ذریعے مدد کررہا ہے تو کوئی مستحقین کو راشن فراہم کرنے کی ذمہ داری نبھارہا ہے۔

 پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی شخصیات سمیت قومی کھلاڑی بھی اس صورتحال میں غریب اور نادار لوگوں کی مدد کرنے کے لیے خدمات سر انجام دے رہے ہیں جن میں شاہد آفریدی بھی اپنے فاؤنڈیشن کے تحت احسن کام کررہے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer