ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمانہ پروموشن، پنجاب میں 1757 پولیس افسران و اہلکاروں کی ترقیاں

محکمانہ پروموشن، پنجاب میں 1757 پولیس افسران و اہلکاروں کی ترقیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئر مال (علی ساہی) آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی ہدایت پر پنجاب پولیس کے افسران و اہلکاروں کی محکمانہ پروموشن کا عمل جاری، رواں برس گزشتہ تین ماہ کے دوران صوبہ بھر میں مجموعی طور پر 1757 افسران و اہلکاروں کو ریکارڈ ترقیاں دی گئی۔

ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ بی اے ناصر کی سربراہی میں میرٹ اور سنیارٹی کی بنیاد پر پروموشن کے عمل کو مزید تیز کیا گیا ہے، سی پی او میں منعقدہ پروموشن بورڈ اجلاسوں میں 88 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدوں پر ترقی دی گئی، 123 سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز جبکہ 86 ٹریفک وارڈنز کو سینئر ٹریفک وارڈنز کے عہدوں پر پروموٹ کیا گیا۔

 مختلف ریجنز اور اضلاع میں ترقی پانے والوں میں 348 سب انسپکٹرز اور 764 اے ایس آئی شامل ہیں، لاہور پولیس کے 648 سب انسپکٹرز اور اے ایس آئیز کو ترقی دی گئی، ترقی پانے والوں میں شیخوپورہ کے 41، گوجرانوالہ کے 81 اور راولپنڈی ریجن کے 26 سب انسپکٹرز اور اے ایس آئیز شامل ہیں۔ فیصل آباد کے 87، سرگودھا کے 48، ملتان کے 57، ساہیوال کے 93، بہاولپور کے 25 جبکہ ڈی جی خان ریجن کے 37 سب انسپکٹرز اور اے ایس آئیزکو ترقی دی گئی، مختلف ریجنز اور اضلاع میں میرٹ اور سنیارٹی کی بنیاد پر 348 کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبلز کے عہدوں پر ترقی دی گئی۔

آئی جی پنجاب نے ترقی پانے والے افسران واہلکاروں کو زیادہ محنت اور فرض شناسی سے فرائض ادا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا  کہ محکمانہ ترقی سے رینک میں اضافے کے ساتھ ساتھ پیشہ وارانہ ذمے داریوں میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب شعیب دستگیر  نے صوبے بھرمیں لاک ڈاؤن کے باعث بند پولیس کے خدمت مراکز کھولنے کا حکم دے دیا, خدمت مراکز دوبارہ کھلنے سے شہری ڈرائیونگ لائسنس سمیت ایک درجن سے زائد سہولیات باآسانی حاصل کرسکیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer