ایجوکیشن یونیورسٹی نے گڈ گورننس عالمی تھری جی کپیسٹی بلڈنگ ایوارڈ 2019 جیت لیا

ایجوکیشن یونیورسٹی نے گڈ گورننس عالمی تھری جی کپیسٹی بلڈنگ ایوارڈ 2019 جیت لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: یونیورسٹی آف ایجوکیشن نےگڈ گورننس کےحوالےسےعالمی تھری جی کپیسٹی بلڈنگ ایوارڈ 2019 جیت لیا، لاہور سےایجوکیشن یونیورسٹی واحد جامعہ جس نے یہ ایوارڈ جیتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چوتھے گلوبل گڈگورننس ایوارڈز کی تقریب انڈونیشیا کے شہرجکارتہ میں منعقد ہوئی، جہاں بہترین کارکرگی پر یونیورسٹی آف ایجوکیشن کواس ایوارڈ سے نوازا گیا، گلوبل گڈ گورننس ایوارڈ ایسی حکومتوں،اداروں یا افراد کو دیا جاتا ہے۔ جنہوں نےگڈ گورننس کوایک مستحکم پالیسی قراردیتے ہوئےاس ضمن میں نمایاں طور پرکام کیا، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن پروفیسرڈاکٹر رؤفِ اعظم نےمسرت کا اظہار کرتے ہوئےجامعہ کے اساتذہ، طلباء، آفیسرزواہلکاروں کو مبارک دی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اعزاز یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے لئے باعث فخر ہے، وائس چانسلر نے کہا کہ یہ اعزاز کسی فرد واحد نہیں بلکہ ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer